Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’انڈین فضائیہ کی درختوں پر سرجیکل سٹرائیک‘‘

انڈیا کی جانب سے پاکستان میں فضائی کارروائی کا دعویٰ کیاجارہا ہے تو دوسری جانب پاکستانی حکام انڈیا کے اس’’ ایڈونچر‘‘کو ناکام قراردے رہے ہیں۔ دونوں ممالک میں بڑھتی کشیدگی جنگ کی صورتحال اختیار کرے نہ کرے البتہ دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ضرور جنگ چھڑ چکی ہے۔انڈین صارفین اپنی ایئرفورس کی کارروائی کے دعوؤں پر ٹویٹس کررہے ہیں تو پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے ملک کے دفاع میں پیغام جاری کررہے ہیں ۔
 

انڈین آرمی کی پاکستان پر سرجیکل اسٹراٸیک کی ویڈیو منظر عام پر آ گٸ

pic.twitter.com/C7HeTX7dno

شاہد خان (@Shahid_shono) February 26, 2019
یاسر نامی صارف نے لکھا کہ انڈیا نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے لیکن ہماری بہادر ایئرفورس نے انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا،پاکستان ایئرفورس کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے24گھنٹے تیار ہے۔
ناصر جمال نے سوال اٹھایا کہ پاکستان ایئرفورس اس وقت کیا کررہی تھی جب انڈین جیٹ طیارے ہماری فضائی حدود میں داخل ہوئے۔ایئر چیف نے اس معاملے پر پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔
 

#pic.twitter.com/sRTZRrg1Az

 Halynoor (@Halynoor6) February 26, 2019

سوہینی گپتا نامی صارف نے لکھاکہ یہ ایک ٹارگٹڈ حملہ تھا جس میں کسی سویلین کو نشانہ نہیں بنایا گیااوریہ بات میرے انڈین ہونے پر فخر کرنے کے لیے کافی ہے۔

شیتل نامی صارف نے لکھا کہ ہم انڈین تحائف کے بدلے تحائف دینے کے تصور پر یقین رکھتے ہیں۔ امید ہے پاکستان کو اپنے تحفے کے بدلے میں ہمارا دیاہوا تحفہ پسند آیا ہوگا۔
اس پر پنسٹر نامی صارف نے انڈین کی جانب سے فضائی کارروائی کے دعوے پر لکھا کہ اچھا موڑ دیا لیکن اس کے ساتھ میرا سوال یہ ہے کہ انڈین حکومت نے پلوامہ حملے میں انٹیلیجنس کی ناکامی اور انسانی جانوں کے نقصان کی ذمہ داری نہیں لی لیکن وہ آئندہ عام انتخابات سے پہلے بالا کوٹ حملے کا کریڈٹ لے رہی ہے۔
انڈین صارفین تبصروں کے ساتھ پاکستان ڈیفنس کے اکاؤنٹ پر جاری تصویر بھی شیئر کررہے ہیں جس پر لکھا ہے’’آرام سے سوئیں کیونکہ پاکستان ایئر فورس جاگ رہی ہے۔‘‘
گنیش نامی صارف نے تبصرہ کیاکہ سکون سے سوئیں کیونکہ آپ کی پاکستان ایئرفورس بھی سکون سے سورہی ہے۔
درختوں پر سرجیکل اسٹرائیک 
اس واقعے پر جہاں سنجیدہ رائے کااظہار کیاجارہا ہے وہیں کچھ صارفین چٹکلے چھوڑنے سے بھی باز نہ رہ سکے۔
پاکستانی صارفین کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی جارہی ہے جو انڈیا کی ممکنہ اسٹرائیک کے بعد جاری کی گئی تھی ، تصویر میں درختوں کو گرے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
عمرفاروق نامی صارف نے تصویر پر تبصرہ کیا کہ اپنے 45فوجی جوانوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے انڈیا نے 12جیٹ طیاروں سے بالاکوٹ کے قریب تمام درخت کاٹ گرائے۔
سارہ نامی صارف نے لکھا کہ اب ہمارے درختوں پر سرجیکل اسٹرائیک۔
ایک اور صارف مہرین عباسی نے چٹکلہ چھوڑا’ ’ہمارے 8درخت ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے،اتنے دن دیکھنے کے بعد یہ اسٹرائیک کی انہوں نے‘‘۔
اسی طرح اعجاز احمد نے جھلسے ہوئے درخت کی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کیا کہ میرا نام درخت ہے اور میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘
 
 

# pic.twitter.com/Gw9so6C7CN

Aina Baloch (@baloch_aina) February 26, 2019

شیئر: