Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اطلاعات و نشریات کی وزارت بند کردیں، نوجوان ملک و قوم کا دفاع کریں، الترکی

ریاض۔۔۔ کنگ فیصل ریسرچ اینڈ اسٹیڈیز سینٹر کے چیئرمین شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ ہمارا دور اطلاعات و نشریات کی وزارتوں کیلئے موزوں نہیں رہا۔ یہ وزارتیں بیکار ہوگئی ہیں۔ اتنا ہی نہیں یہ مفاد عامہ کی راہ میں حائل ہو رہی ہیں۔ آج کا دور ہر انسان کے گشتی ابلاغی ادارے کا دور ہے۔ کوئی بھی شخص کہیں بھی کسی بھی جگہ سے ٹیلیفون کے ذریعے ملک و قوم کیخلاف پھیلائی جانے والی افواہوں ، شکوک و شبہات کا جواب دے سکتا ہے۔ حقائق اجاگر کرسکتا ہے۔ میرا مطالبہ ہے کہ اطلاعات و نشریات کی وزارتیں بند کر دی جائیں۔ نوجوان ملک و قوم کا دفاع کریں۔ وہ "مسک میڈیا فاﺅنڈیشن " کے پہلے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فضول پسندوں کے شر سے بچنے کیلئے ٹوئٹر پر اپنا اکاﺅنٹ کھولے ہوئے ہیں۔ صبح سویرے اور رات سونے سے قبل اسے چیک کرتے ہیں۔ ترکی الفیصل نے کہا کہ سعودی عرب اپنے قیام سے لے کر تاحال ایک ہی راستے پر چل رہا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ من گھڑت خبریں افراد بھی پھیلا رہے ہیں اور ریاستیں بھی۔ سوشل میڈیا سب کے ہاتھ میں ہے البتہ یہ سفراء، ماہرین اور دفاتر خارجہ کے منجھے ہوئے سمجھدار اور پیشہ ور سفارتکاروں کا نعم البدل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ آج کے زمانے میں کہیں سے بھی آنے والی اطلاعات کو روکا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی سائبر جنگ ابتدائی مرحلے میں ہے۔ دہشت گرد تنظیموں نے اس سے خوب بڑھ چڑھ کر فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیا 3 کلیدی ریاستی اداروں کو کنٹرول کرنے والے قوانین و ضوابط سے بالاتر ہے۔ یہ عصر حاضر میں واحد ادارہ ہے جو ہر طرح کے قوانین و ضوابط کو بالائے طاق رکھے ہوئے ہے۔ 
 

شیئر: