رودر پور میں سڑک حادثہ،3افراد ہلاک،8زخمی

اتراکھنڈ۔۔۔ریاست کے ضلع اُدھم سنگھ نگر کے شہررودَرپورمیں کھیری کھال کے نزدیک تونا بونٹھا شاہر اہ پرتیز رفتار کارحادثہ کا شکار ہوگئی ۔اس حادثے میں 3افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوراً ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں 2زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ دونوں کو سری نگرکے ضلع اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال میں تعینات ڈاکٹر ڈی ایس راوت نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے دہرہ دون بھیجنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔حادثے کے وقت سرکاری ایمبولینس موقع پر نہیں پہنچ سکی جس سے زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ایس ڈی ایم مایادت جوشی نے انتظامیہ کی جانب سے لاپروائی برتنے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سرکاری ایمبولینس’’108‘‘ جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی تاہم راستہ دشوار اور ٹریفک اژدہام کے باعث بروقت پہنچنے سے قاصر رہی۔
مزید پڑھیں:- - -  - -دہلی:قرول باغ میں 4منزلہ عمار ت زمین بوس؟

شیئر: