Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ہندوستانی_جارحیت_کے_خلاف_اپوزیشن_اور حکومتی_رہنما_متحد

ہندوستان کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور جارحیت پر اپوزیشن اور حکومت جماعتیں متحد نظر آئیں اور پاکستان فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی حفاظت کا عزم کیا۔ اہم سیاسی رہنماﺅں نے اس موقع پر کیا پیغامات جاری کئے، آئیے دیکھتے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ٹویٹ کیاکہ پاکستان ایئر فورس نے ہند کو باور کروا دیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاکستانی حدود میں کسی بھی طرح کی در اندازی کا مستقبل میں بھی اسی طریقے سے جواب دیا جائے گا۔ پاکستانی قوم کو اپنی مسلح افواج کی صلاحیت، بہادری، جرات و شجاعت پر ناز ہے۔ پاکستان زندہ باد! 
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لکھا کہ ہند کے جنگی جنون کا منہ توڑ جواب قوم کی خواہشات اور توقعات کے عین مطابق ہے۔ پاک فضائیہ نے قابل فخر کارنامہ انجام دیا ہے۔ قوم کا بچہ بچہ پرعزم اور افواج پاکستان کی پشت پر ہے۔ پاکستان زندہ باد۔
صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا کہ ہند، پاکستان کو اکسا رہا ہے اور پاکستان اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا جانتا ہے۔ انہوں نے تقاضا کیا ہے کہ عالمی برادری مودی سرکار کے جنگی جنون کا نوٹس لے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹویٹ کیاکہ غیرت مند اور بہادر افواج اپنے گھر میں داخل ہونے والوں کو جواب یوں ہی دیا کرتی ہیں۔جمعیت علمائے اسلام پاکستان کا ہر کارکن وطن عزیز کے دفاع کےلئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنے کو ہر دم تیار ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان نے ہندوستانی فضایہ کے 2 جہاز گرا کر اسے اسکی زبان میں جواب دیا ہے۔ جذبہ جہاد ، شوق شہادت ہماری قوم اور فوج کا اثاثہ ہے اور پاکستان کی 20 کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہے۔ 
فیصل محمد نے لکھاکہ پاک، ہند کے موجودہ ٹکراﺅسے جہاں ہند کو پاکستان کے ناقابل تسخیر ہونے کا ثبوت ملا وہیں پاکستان میں موجود غیر ملکی سیاسی ایجنٹوں کو بھی اپنے آقاﺅں کی اوقات کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہے۔
نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے لکھاکہ بلوچستان کی غیور عوام پاکستان فوج کی بڑی کامیابی کا جشن منانے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ ریلیاں نکال رہے ہیں، اگر پاکستان کو ضرورت پڑی تو بلوچستان کا ایک ایک بچہ تن من دھن کی بازی لگا دے گا پر پاکستان پر ذرا سی بھی آنچ نہیں آنے دے گا، انشاءاللہ۔
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں