Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک،ہند کشیدگی پرپاکستانی فنکاروں کا ردعمل

 پاکستان اور ہندکے درمیان کشیدگی پر جہاں دونوں ممالک کے عوام کا شدید ردعمل سامنے آرہاہے، وہیں فنکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر محاذ سنبھال لیاہے۔ بالی وڈ کی جانب سے شدید موقف سامنے آیاتو پاکستانی فنکار بھی خاموش  نہ رہے۔ ٹویٹر پر اپنا موقف پیش کردیا۔ مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ جنگ کو بڑھاوا دینا درست نہیں ۔دوسری جانب فیصل قریشی نے بھی لکھا کہ ہند کو ہم نےجواب ثبوت کے ساتھ دیا، ہمارے جوانوں کواللہ کریم اپنی حفاظت میں رکھے،پاکستان آرمی زندہ باد، پاکستان ایئرفورس ہمارافخر ہے۔حریم فاروق نے کہا کہ جنگ کسی کے لئے بھی جیت نہیں ہوتی۔ یہ معنی نہیں رکھتا کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے،صرف انسانی جان کا نقصان ہوتا ہےہمیں اپنی پاکستان آرمی پر فخر ہے، یہی پاکستان کی اصل طاقت ہے، میں پاکستانی ہوں اور ہمیں جنگ نہیں چاہئے۔
 

شیئر: