Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7وکٹوں سے ہرادیا

دبئی:پی ایس ایل کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان نے پشاور کو جیت کے لئے 173 رنز کا ہدف دیا۔ پشاور زلمی کے کیرون پولارڈ نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 27 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔انھیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ عمر امین نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔ زلمی نے 173 رنز کا ہدف 3 وکٹوں پر آخری اوور میں حاصل کیا۔ زلمی کے آوٹ ہونے والے کھلاڑی امام الحق 39 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر اسٹمپ ہوئے۔ کامران اکمل ملتان سلطانز کے محمد الیاس کی گیند پر کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوئے۔ اس سے پہلے آوٹ ہونے والے کھلاڑی فلیچر 24 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے تھے۔ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے۔ سلطانز کی جانب سے جانسن چارلس نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 57 رنز بنائے۔ شعیب ملک 28رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ شاہد آفریدی ایک رن بنا کر رن آوٹ ہوئے۔ سلطانز کے ڈینئیل کرسچیئن 18 رنزاور جیمز ونس 41 رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے جبکہ جانسن چارلس کو لییم ڈوسن نے بولڈ کیا ۔ انھوں نے وکٹ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے 57 رنز بنائے۔سلطانز کے پہلے آوٹ ہونے والے عمر صدیق 18 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔پشاور نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان کو کھیلنے کی دعوت دی تھی۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: