Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: مختلف وارداتوں میں مطلو ب 5 رکنی مقامی گروہ گرفتار

جدہ ( ارسلان ہاشمی ) ریاض پولیس کے اسپیشل یونٹ نے اسلحہ کے زور پر لوگوں کو لوٹنے والے 5رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان واردات کے دوران خود کو پولیس اہلکار بھی ظاہر کرتے تھے ۔ ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری کیجانب سے اردونیوز کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو چوری ، ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزمان سعودی شہری ہیں جنہو ںنے اب تک کی جانے والی تحقیقات میں 25وارداتوں کا اعتراف کر لیا ۔ کرنل التویجری کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان ریاض شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کیا کرتے تھے جس میں وہ خود کو قانون نافذکرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے لوگو ں کو لوٹا کرتے تھے ۔ پانچوں ملزمان کی عمریں 30 برس کے قریب ہیں ان پر چوری ، لوٹ مار اورجعلسازی کے مقدمات قائم کر کے انہیں پراسیکیوٹر جنرل کے ادارے کے سپرد کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔ پراسیکیوشن جنرل کی جانب سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان کا چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ کرنل التویجری نے مزید کہا کہ مملکت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار مکمل طور پر چوکنا رہتے ہیں تاکہ شہری اور مقیمین محفوظ رہیں ۔ سعودی عرب میں جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جاتی ۔ ہمارا اولین ہدف مملکت میں مکمل امن وامان کا قیام ہے جس کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں ۔ 

شیئر: