Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ فیصل خانہ کعبہ کے مزدوروں میں

ریاض ۔۔۔ 61برس قبل 2مارچ کو شاہ سعود بن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ کے دور میں خانہ کعبہ کی تجدید و ترمیم کی گئی تھی۔ یہ 1958ءکا واقعہ ہے۔ اس موقع پر کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ پر ایک تصویر اور اسکا کیپشن جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ شاہ فیصل بن عبدالعزیز رحمتہ اللہ (اُس وقت وہ مملکت کے ولی عہد ہوا کرتے تھے) خانہ کعبہ کی اصلاح و ترمیم میں باقاعدہ شریک ہیں اور ترمیم کا کام دیگر مزدوروں کی طرح خود بھی انجام دے رہے ہیں۔ شاہ سعود نے 1957ءکو خانہ کعبہ میں مکمل ترمیم کےلئے انجینیئرز کا ایک ادارہ تشکیل دیا تھا۔ شاہ فیصل کو اسکا انچارج بنایا گیا تھا۔
 

شیئر: