Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معتمرین کیلئے سفارشات 2030سے ہم آہنگ

مکہ مکرمہ ۔۔۔ حج و عمرہ قومی کمیٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد بن بادی نے بتایا ہے کہ ضیوف الرحمن کی خدمت کیلئے اسٹراٹیجک اسکیمیں تیار کی جارہی ہیں۔ حج و عمرہ قومی کمیٹی کا ڈھانچہ از سر نو ترتیب دیا جارہا ہے۔ کمیٹی نے معتمرین کےلئے 10سفارشات پیش کی ہیں۔ کمیٹی عمرہ کمپنیوں و اداروں میں آگہی مہم چلائیگی۔ ملازمین کو تربیتی کور س کرائیگی۔ معتمرین کے حوالے سے جو 10سفارشات ترتیب دی گئی ہیں وہ سعودی وژن 2030کی اُس سوچ سے ہم آہنگ ہیں جس کے تحت معتمرین کی تعداد 30ملین تک پہنچانے کی بات کی گئی ہے۔
 

شیئر: