Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیبانامی خاتون کون ہے،سرکاری افسر کا حیران کن سوال

 صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت  فیاض الحسن چوہان کی زیر صدارت الحمرا کے کمیٹی رو م میں اجلاس ہوا جس میں فنکاروںکیلئے 30ہزار سے 5لاکھ روپے تک امداد کی منظوری دی گئی ۔حکومت کی جانب سے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت 20فنکاروں کیلئے 21لاکھ روپے کی رقوم جاری کرنے کی منظوری دی گئی جس میں ڈاکٹر انور سجاد کو5لاکھ،اداکارہ  دیبابیگم کو3 لاکھ، ہدایتکار ایس سلیمان کے لئے 1لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں اس وقت انتہائی فکر انگیز صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک اعلیٰ سرکاری افسر نے دیبا بیگم کیلئے 3لاکھ روپے کی امدادکی منظوری  پرحیران کن  استفسار کیا کہ یہ  دیبا نامی خاتون کون ہے اوراس کی فنون لطیفہ کیلئے کیا خدمات ہیں ؟  مصنف و ہدایتکار پرویز کلیم نے بتایاکہ دیبا بیگم سلورا سکرین کے سنہرے دورکی 300  سے زائد فلموں کی ہیروئن ہیں اور انہوں نے لافانی کردارنبھائے ہیں۔ الحمراآرٹس کونسل کے چیئرمین توقیر ناصر اور سینئر اداکار مسعود اخترنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیبا بیگم کو فن کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے  نوازاجائے۔ 
 
 

شیئر: