Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل عبور کرنےو الوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

دمام ۔۔۔ 2مارچ 2019ءکو بحرین سے کنگ فہد پل کے راستے سعودی عرب آنےوالوں کی ریکارڈ تعداد منظر عام پر آئی۔ 72ہزار83افراد نے پل عبور کیا۔ پل کے قیام کے بعد سے تیسری بار سعودی عرب سے بحرین اور بحرین سے سعودی عرب آنے جانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ کنگ فہد پل انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ حماد المحیسن نے بتایا کہ دسمبر اور جنوری کے دوران پل عبور کرنے والوں کی یومیہ تعداد 83ہزار کے لگ بھگ رہی۔ 2018ءکے مقابلے میں 12فیصد زیادہ ہوئی۔ 
 

شیئر: