Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن ٹپس

٭ ہری مرچوں کو تازہ رکھنے کےلئے انہیں محفوظ رکھنے کےلئے ان کے ڈنٹھل نکال لیں ۔
٭ آٹے کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اس میں تیز پات کے چند پتے ڈال دیں ۔
٭برتنوں سے چکنائی کی بو اور داغ دور کرنے کے لیے انہیں صابن کے گرم پانی میں ایک چمچ سرکہ شامل کر کے دھوئیں ۔
٭لیموں کو سال بھر محفوظ رکھنے کےلئے لیموں کا رس نکال کر برف کی ٹرے میں جما دیں پھر کیوبز کو نکال کر لفافوں میں بند کریں اور فریزر میں رکھ دیں ۔ ضرورت کے مطابق استعمال کرتے رہیں ۔
٭کیلوں کو دیر تک تازہ رکھنے کےلئے موٹے کاغذ کے لفافے میں لپیٹ کر فریج میں رکھیں ۔کیلے کافی دنوں تک خراب نہیں ہوں گے اور چھلکے بھی کالے نہیں ہوں گے ۔
٭ہرا دھنیا اگر کاٹ کر سلور کے ڈھکن والے برتن میں ڈال کر فریج میں رکھیں تو کافی دن تک تازہ رہتا ہے ۔
 

شیئر: