Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ نے ’’نظم‘‘ سن کرسزائے موت ،عمر قید میں تبدیل کردی

نئی دہلی۔۔۔سپریم کورٹ نے بچے کے قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے مجرم کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔ عدالت عظمیٰ کا کہنا ہے کہ مجرم اپنی اصلاح کرنا چاہتا تھا اور اس نے جیل میں تحریر کی ہوئی نظم سناکر اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔جسٹس اے کی سیکری کی زیر صدارت 3رکنی بنچ نے کہا کہ ڈی سریش بورکر نے جس وقت جرم کیا تھا اُس وقت اس کی عمر 22سال تھا ۔ جیل میں قید کے دوران اس نے اپنی اصلاح کرکے اچھا انسان بننے کی کوشش کی۔وہ گزشتہ 18سال سے جیل میں قیدہے ۔بنچ نے سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے دوران حالات کے اتار چڑھاؤ میں توازن برقراررکھتے ہوئے مجرم کے حق میں فیصلہ سنایا۔بنچ نے کہا کہ جیل میں اُس کی لکھی گئی نظم سے اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ مجرم نے لڑکپن کی غلطیوں کا احساس کرتے ہوئے خود کی اصلاح کرنے کی کوششوں کا اظہار کیا۔واضح ہو کہ مجرم نے 2006ء میں ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔
مزید پڑھیں:- -  - -محکمہ ریلوے میں پیرامیڈیکل اسٹاف کی1937اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب

شیئر: