Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیگال کے صدر سے شاہ سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ

ریاض ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سینیگال کے صدر ماکیسال سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے انہیں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ شاہ سلمان نے کہا کہ وہ آپ کی کامیابی کے آرزو مند ہیں۔ اور سینیگال کے عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے خواہاں ہیں۔ سینیگال کے صدر نے پاکیزہ جذبات کے اظہار پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا اور باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے نئے افق استوار کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
 

شیئر: