Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل کے باعث مملکت میں سالانہ ایک لاکھ61ہزار حادثات ہوتے ہیں

ریاض: ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے سے سعودی عرب میں سالانہ ایک لاکھ61ہزار 242ٹریفک حادثات ہوتے ہیں۔ سعودی اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن نے کہا ہے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ گاڑی چلاتے وقت ذہن راستے پر مرکوز رکھیں۔ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون پر توجہ مرکوز کرنے سے ٹریفک حادثات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ سیٹ بیلٹ اور حفاظتی اقدامات کے باعث ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح کم ہوتی ہے۔ اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کے بعد 12حادثات میں ڈرائیور موت سے بچ گئے ۔ 
 

شیئر: