اسلام آباد... وزارت داخلہ نے جماعت الدعوة اور اس کی ذیلی فلاحی تنظیم فلاح انسانیت فاونڈیشن پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق دونوں تنظیموں پر انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت پابندی عائد کی گئی۔ دونوں تنظیموں کو ایکٹ کے شیڈول ونمیں شامل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے 21 فروری کو دونوں تنظیموں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کی تھی۔ ادھرفلاح انسانیت اور جماعت الدعوہ کو کالعدم قرار د ئیے جانے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد ، راولپنڈی اور دیگر شہروںمیں دونوں کالعدم تنظیموں کے دفاتر پرچھاپے مارے۔ ایمبولنس گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔