Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوکارہ مالا کو مداحوں سے بچھڑے 29برس مکمل

پاکستان فلم انڈسٹری کو سیکڑوں مشہور گیت دینے والی معروف گلوکارہ نسیم نازلی عرف مالا بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 29برس بیت گئے ۔” غِم دل کو ان آنکھوں سے چھلک جانا بھی آتا ہے “جیسے متعدد لازوال گیتوں کو اپنی آواز سے امر کرنے والی گلوکار ہ نسیم نازلی”مالا“9 نومبر1939ءکو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔1950 ءکی دہائی میں مالا اپنی بڑی بہن شمیم نازلی کے ساتھ لاہور آئیں جہاں انہوں نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا ۔بڑی بہن شمیم نازلی نے ملک کی واحد خاتون موسیقار ہونے کا اعزاز حاصل کیااور چھوٹی بہن مالا بیگم نے اپنی آواز سے لوگوں کو گرویدہ کر لیا۔مالا بیگم کو موسیقار بابا غلام احمد چشتی نے 1961 ءمیں پنجابی فلم”آبرو“میں متعارف کروایاجبکہ انہوں نے 1962 ءمیں پہلی اردو فلم ”سورج مکھی“میں اپنے فن کامظاہرہ کیا تاہم ان کو اصل شہرت فلم ”عشق پر زور نہیں“کے گیت ”دل دیتا ہے رو رو دہائی“سے ملی جس نے سننے والوں کو چونکا دیا۔مالا کے عروج کا دور 1964 ءسے 1971 ءتک رہا ۔ ماضی کی یہ مدھر آواز 6 مارچ 1990ءکو ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگئی ۔

 

شیئر: