Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2019ء : ابھرتی ہوئی منڈیوں میں سعودی عرب چھٹے نمبر پر

جدہ۔۔۔ سعودی عرب دنیابھر میں 2019ءکی ابھرتی ہوئی منڈیوں میں چھٹے نمبر پرآگیا۔ مملکت میں کاروبار کا ماحول عمدہ ہونے کی وجہ سے اسے نئی درجہ بندی میں چھٹا درجہ ملا ہے۔ یہ سعودی ویژن 2030 ءکے تقاضوں سے ہم آہنگی کا ثمر ہے۔ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں بین الاقوامی لاجسٹک خدمات پر نظر رکھنے والے ادارے کے ایگزیکیٹو چیئرمین الیاس منعم نے بتایا کہ خلیجی مملکت کی اقتصادی کارکردگی عمدہ پائی گئی۔ نقل و حمل اور لاجسٹک خدمات کے حوالے سے بنیادی ڈھانچے میں سوچ سمجھ کر سرمایہ لگایا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں اقتصادی سرگرمیوں میں تنوع کا بھی اہتما م ہورہا ہے۔ قوانین اور انتظامی ضوابط سادہ اور شفاف کردیئے گئے ہیں۔ خلیجی ممالک کے درمیان اقتصادی شعبوں میں مسابقت کا ماحول عمدہ ہے۔ ادارے نے رائے عامہ کا سالانہ جائزہ تیار کرایا اس میں 500 سے زیادہ ماہرین کو شریک کیا گیا۔ اعلیٰ عہدیداروں نے 2019ءکے دوران ابھرتی ہوئی منڈیوں میں شرح نمو کے حوالے سے اچھے خیالات کا اظہار کیا تاہم انہوں نے تجارتی کشیدگی ، کرنسی میں اتار چڑھاﺅ، منافع کی شرح میں عدم استحکام ، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے تناظر میں خدشات بھی ظاہر کئے ہیں ۔ 55.7 فیصد شرکاءنے کہا کہ 2019ءمیں شرح نمو 5 فیصد متوقع ہے جبکہ 47.1 فیصد نے کہا کہ اتنی شرح نمو ممکن نظر نہیں آتی۔ 50 ممالک کو ابھرتی ہوئی منڈیوں کی فہرست میں شامل کیاگیا ۔ چین ، ہندوستان، امارات، انڈونیشیا ، ملائیشیا ، سعودی عرب ، میکسیکو ، قطر ، ترکی اور ویتنام علی الترتیب پہلے دس نمبر پر ہیں۔ 

شیئر: