Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طوطے نے’’ نانی‘‘ یادکرادی؟

میرال۔۔۔ریاست جھارکھنڈ میں ضلع گڑھوا کے علاقے میرال میں ایک خانہ بدوش نوجوان کو طوطے کے چکر میں درخت کی کھوہ میں ہاتھ ڈالنا مہنگا پڑ گیا۔ این ایچ 75شاہراہ کے کنارے ایک درخت پرایک نوجوان طوطا پکڑنے کیلئے چڑھ گیا۔ جیسے ہی اس نے کھوہ میں سے طوطا پکڑ کر باہر نکالنے کی کوشش کی ہاتھ ٹوٹ گیا۔ نوجوان زخمی حالت میں درخت سے لٹک کر چیخنا شروع کردیا۔ اس کی آواز سن کر راہگیروں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان کو کرین کی مدد سے نیچے اتارا ۔نیچے اترتے ہی تکلیف کی شدت سے وہ  بیہوش ہوگیا۔اسے فوراً ایمبولینس کی مدد سے اسپتال پہنچایا گیاجہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مزید پڑھیں:- -  - -رامپور: محمد علی جوہر یونیورسٹی کے اردو گیٹ پر بلڈوزر چلادیا گیا؟

شیئر: