Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے اسلامی تاریخی مقامات کی حفاظت کا حکم دیدیا، گورنر مدینہ

 مدینہ منورہ۔۔۔مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے بتایا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے اسلامی تاریخی مقامات کی حفاظت اور انہیں کسی طرح کا زک نہ پہنچانے کا حکم جاری کردیا۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی متعینہ اداروں سے رجوع کئے بغیر اسلامی تاریخی مقامات میں تصرف کا مجاز نہیں۔ وہ طیبہ یونیورسٹی میں حج و عمرہ و زیارت ریسرچ کے 19ویں علمی فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ شہزادہ فیصل بن سلمان نے کہا کہ حج ، عمرے اور زیارت کا سفراسلامی سفر ہے۔ مدینہ منورہ مسجد نبوی شریف کی زیارت کیلئے آنے والوں کے لئے مطلو ب تمام انتظامات قبل از وقت کئے جانے ضروری ہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ اللہ تعالیٰ نے سعودی عرب کو عظیم الشان اسلامی تاریخی مقامات سے نواز رکھا ہے۔ یہاں انکی حفاظت اور زائرین کو مطلوبہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے بجٹ مختص کردیئے گئے ہیں۔ تاریخی اسلامی مقامات عظیم الشان انمول ور ثہ ہیں۔ انکی حفاظت واجب ہے۔
 

شیئر: