Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید 6شہروں میں ”فحص“ مراکز کے اوقات میں توسیع

یاض۔۔۔ سعودی محکمہ ٹریفک نے مزید 6شہروں میں گاڑیوں کے کمپیوٹر کے فحص دوری کے اوقات کار میں توسیع کردی۔ 4رجب 1440ھ مطابق 11مارچ 2019ءسے ریاض، مدینہ منورہ، ابہا، قصیم، الہفوف اور طائف میں بھی فحص کے مراکز روزانہ رات 11بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ہفتے کو رات 10بجے تک کھولے جائیں گے۔ اس طرح فحص دوری کے ایسے مراکز کی تعداد 10ہوگئی ہے جو ہفتے کو چھوڑ کر روزانہ رات 11بجے تک کھلے رہیں گے۔ یہ فیصلہ مملکت کے طول و عرض سے ملنے والی ان رپورٹوں کے تناظر میں کیا گیا ہے جس میں بتایا جارہا تھا کہ مقامی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کو وقت کی تنگی کے باعث فحص کرانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ 

شیئر: