Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت : جمعرات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، ماہرین موسمیات

ریاض۔۔۔ سعودی عرب میں جمعرات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ شمالی علاقوں سمیت وسطی اور مشرقی علاقوں میں سردی کی لہر میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ موسمیاتی ماہر عبدالعزیز الحصینی نے کہا ہے کہ منگل سے شمالی علاقوں سمیت ریاض، مشرقی ریجن، قصیم ، حائل ، الجوف اور شمالی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگا۔ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ جبکہ دن کے وقت موسم معتدل ہوگا۔ انہو ںنے کہا کہ شمالی حدود ریجن میں خاص طور پر رات کے آخری پہر میں درجہ حرارت انتہائی کم رہے گا۔ بچوں کو اسکول روانہ کرتے وقت اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انہیں مکمل گرم کپڑوں میں روانہ کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف ماہر موسمیات صالح الماجد نے کہا ہے کہ جمعرات سے شمالی علاقوں کے علاوہ وسطی اور مشرقی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاض کے جنوب اور مغربی علاقوں میں موسلادھار اور درمیانے درجہ کی بارش ہوسکتی ہے۔ موسمی تغیر حفرالباطن اور قصیم ریجن میں بھی دیکھا جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے اپیل کی ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام اور آنے والے ہفتے کے آغاز میں صحرائی علاقوں کا رخ نہ کیا جائے۔ 

شیئر: