Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام : آج 3 نئے پلوں کا افتتاح گورنر مشرقی ریجن کرینگے

دمام۔۔۔ گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز آج اتوار کو 3نئے پلوں کا افتتاح کریں گے۔ شارع شہزادہ محمد بن نایف اور شارع حضرت علی ؓ کو جوڑنے والا نئے پُل کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ اسی طرح شہزادہ نایف شارع اور شارع حضرت علیؓ اور کنگ عبدالعزیز شارع اور شارع 28 کو جوڑنے والے پلوں کا بھی کام مکمل کرلیاگیاہے۔ تینوں پلوں کی مجموعی لاگت 426 ملین ریال ہے۔ نئے پلوں کے افتتاح سے ٹریفک روانی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ مشرقی ریجن کے میئر انجینیئر فہد بن محمد الجبیر نے کہا کہ دمام شہر میں نئے پلوں کے افتتاح سے ٹریفک مسائل حل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پلوں کی تعمیر مکمل ہونے تک گورنر شہزادہ سعود بن نایف نے ہر ہر لمحے نگرانی کی ہے۔ وہ تعمیر کے مختلف مراحل میں نہ صرف کام کی رفتار کا جائزہ لیتے رہے بلکہ مناسب مشورے دیئے اور رہنمائی بھی کی۔ 

شیئر: