Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کیلئے جیل میں ہیلتھ یونٹ قائم

لاہور...ماہرا مراض قلب پروفیسر ڈاکٹر ندیم ملک او پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا چیک اپ کیا۔وزیر اعلیٰ کے ترجمان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈاکٹر وںنے نوازشریف کے چیک اپ کے بعد کچھ دواوں میں تبدیلی تجویز کر دی ۔نواز شریف اپنے ذاتی معالج سے مشورے کے بعد تجویز پر عمل کریں گے۔ پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے مطالبے پر جیل میں ہیلتھ یونٹ قائم کر دیا ۔ ہیلتھ یونٹ میں3 کارڈیالوجسٹ مرحلہ وار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹروںکی تجویز پر پنجاب حکومت نے جیل میں نواز شریف کو ایکسر سائز سائیکل بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ کے ترجمان شہباز گل نے بتایا کہ حکومت پنجاب نواز شریف کے علاج کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

شیئر: