Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوتفلیقہ نے گھٹنے ٹیک دیئے

الجزائر ۔۔۔ الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے 20برس کے بعد اقتدار سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے پانچویں بار منصب صدارت کا امیدوار بننے کے خلاف عوامی احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ بوتفلیقہ نے قوم کے نام پیغام میں 7فیصلوں کا اعلان کیا۔18اپریل کو ہونےوالے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے ، پانچویں بار منصب صدارت کا امیدوار نہ بننے ، عبوری حکومت ماہرین کے ذریعے چلانے ،نئے نظام کی خاطر اصلاحات تجویز کرنے کیلئے قومی سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ قوم کے سامنے رکھا۔ سیمینار کی نگرانی کثیر فریقی ادارہ بوتفلیقہ کی صدارت میں کریگا۔ سیمینار سال رواں کے اختتام سے قبل اپنا کام مکمل کرلے گا۔ یہ ملکی آئین کا مسودہ بھی تیار کریگا جس کی منظوری کیلئے عوام سے استصواب رائے کرایا جائیگا۔
 

شیئر: