Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوریٰ نے امریکہ کے ساتھ انسداد انسانی اسمگلنگ معاہدے کی منظوری دیدی

ریاض۔۔۔ مجلس شوریٰ نے امریکہ کے ساتھ انسداد انسانی اسمگلنگ کے معاہدے کی منظوری دے دی۔ اجلاس نائب صدر ڈاکٹر عبداللہ المعطانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ شوریٰ نے امارات کے ساتھ سائنسی و تعلیمی امور میں مفاہمتی یادداشت اور امریکہ کے ساتھ انسداد انسانی اسمگلنگ اور انسانی حقوق کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کی بھی منظوری دے دی۔ سبق کے مطابق شوریٰ نے کنگ عبدالعزیز اکیڈمی سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی ثقافت اور اس کے تاریخی و تمدنی ورثے کو اجاگر کرنے والی سرگرمیوں کی سرپرستی جاری رکھیں۔ شوریٰ نے اعدادوشمار کے شعبے میں کوریا کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت کی بھی منظوری دے دی۔ 

شیئر: