Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جانوروں کیساتھ بدمعاملگی پر 25 افراد اور اداروں پر جرمانے

ریاض۔۔۔ وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے جانوروں کے ساتھ بدمعاملگی پر 25 افراد اور اداروں پر 565 ہزار ریال کے جرمانے کردیئے۔ افراد و اداروں پر جنوری و فروری 2019ءکے دوران جانوروں سے متعلق مقررہ ضوابط کی خلاف ورزیاں ثابت ہوگئی تھیں۔ وزارت کے ماتحت جانوروں کے امور کے نگراں ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر علی الدویرج نے بتایا کہ قانون کے بموجب اجازت نامے کے بغیر ایک علاقے سے دوسرے علاقے پرندوں اور جانورو ں کی منتقلی ممنوع ہے۔ اسی طرح غیرقانونی طریقے سے دودھ فروخت کرنا ، بیمار جانوروں کا لین دین کرنا، انہیں بھوکا رکھنا، چارہ نہ دینا اور اجازت نامے کے بغیر جانوروں کے ادارے قائم کرنا نیز ڈگری کے بغیر جانوروں کا معالج بننا غیر قانونی ہے۔ اس حوالے سے مملکت کے مختلف علاقوں میں متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ مکہ مکرمہ ریجن میں 13 ، ریاض ریجن میں 8 ، مدینہ منورہ میں 2 ، جازان اور قصیم میں ایک، ایک خلاف ورزی پکڑی گئی۔ بعض لوگ ڈگری کے بغیر جانوروں کے معالج کے طور پر کام کرتے ہوئے پائے گئے۔ الدویرج نے انتباہ دیا کہ جو شخص بھی مقررہ قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کی اطلاع ٹول فری نمبر : 8002470000 پر بھی دی جاسکتی ہے۔ 

شیئر: