Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#عثمان_خواجہ

پاکستان نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ہندکے خلاف مسلسل 3 میچوں میں بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کر لیا ہے اور ہندکو سیریز ہرانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستانی ٹویٹر صارفین بھی عثمان خواجہ اس پرفارمنس پر خوش نظر آتے ہیں۔ 
انصار عباسی نے ٹویٹ کیاکہ ہند کیلئے عثمان خواجہ نے آسٹریلیا میں پاکستان کے حسن صدیقی والا کام کیا۔
شمس الدین امجد نے لکھاکہ آسٹریلیا میں مجھے پاکستان کا سفیر سمجھا جائے۔ عثمان خواجہ
وزیر خزانہ اسد عمر نے ٹویٹ کیاکہ کیا خیال ہے اس 23 مارچ کو ایک قومی اعزاز عثمان خواجہ کا نہ دے دیا جائے؟
علی فیروز خان نے کہا کہ ہم پورے پاکستانی قوم کی طرف آج عثمان خواجہ کو ایک اور سنچری مبارک ہواور آسٹریلیا کی ٹیم کو سیریز 3-2 سے جیت مبارک اور ساتھ ہم ہند ٹیم کا شکریہ بھی ادا کرتے ہے کہ آپ نے اپنی آرمی کے کیپ دکھا کر شیر کو جگا دیا۔ 
مدثر چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ عثمان خواجہ کے سرجیکل سٹرائیک سے آسٹریلیا نے سیریز اپنے نام کر لی ہند کو 2_3 سے شکست۔
ارحم چوہدری نے لکھا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کو میچ جیتا دیا اور آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے واٹسن نے پاکستان کو میچ جیتا دیا۔
٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں