Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، پاکستان میں جمعہ 15 مئی کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں جمعے کے روز سونے کی قیمت میں 15 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 76 ہزار اور 862 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 462 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار  289 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 832 روپے ریکارڈ ہوئی۔ 
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 776 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب جمعے کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 972 روپےکمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 232 روپے ہو گئی۔ 
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 57 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعے کو فی اونس سونے کی قیمت میں 155 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 545 ڈالر ہو چکی ہے۔ 
اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 77.48  ڈالر ہو چکی ہے۔

شیئر: