Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک جرمانوں پر اعتراضات نمٹانے والا ادارہ خود مختار ہے، محمد البسامی

    ریاض-  - - - محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد البسامی نے بتایا ہے کہ ٹریفک جرمانوں پر اعتراضات نمٹانے والا ادارہ خود مختار ہے۔ جس گاڑی ، ڈرائیور یا مالک پر ممکنہ خلاف ورزی پر جرمانہ لگایا گیا ہو اور وہ جرمانے کو درست نہ سمجھ رہا ہو اسے خلاف ورزی کے ریکارڈ پر اعتراض کا حق حاصل ہے۔ 3ارکان پر مشتمل خود مختار ادارہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر اعتراضات نمٹاتا ہے۔ وہ ڈرائیور یا گاڑی کے مالک کے اعتراضات سن کر ایک ہفتے کے اندر اندر فیصلہ جاری کر دیتا ہے۔ یہ محکمہ ٹریفک کے ماتحت نہیں ہے۔ مکہ اخبار کے مطابق البسامی نے توجہ دلائی کہ  یہ  ا دارہ  ٹریفک قانون کے مطابق فیصلہ کرتا ہے۔ فیلڈ میں کام کرنے والے اور دفتر  کی کارروائی کے درمیان توازن پیدا کیا گیا ہے۔ ٹریفک خلاف ورزی کے ملزم کا حق ہے کہ وہ اعتراض پیش کرنے سے قبل  مبینہ خلاف ورزی کی تصاویر کا معائنہ کرے۔ابشر پر جا کر خلاف ورزی کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔ محکمہ ٹریفک نے حال ہی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر آن لائن اعتراض درج کرانے کی سہولت مہیا کر دی ہے۔ یہ کام وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی ہدایت پر کیا گیا۔
مزید پڑھیں: - - - -سعودی قوانین نے اظہار رائے کی آزادی اور انجمن سازی کا حق دیا ہے، العیبان

شیئر: