Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#یوم_پاکستان_پریڈ

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ کی جانب سے یوم پاکستان پریڈ کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ پاکستانی ٹویٹر صارفین بھی یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کےلئے پرجوش ہیں۔ اس حوالے سے ٹویٹر صارفین نے کیا لکھا آئیے دیکھتے ہیں۔
عرفان ڈوگر نے ٹویٹ کیا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ملائیشین وزیراعظم یوم پاکستان پریڈ میں مہمان خصوصی ہونگے۔پریڈ میں آذربائیجان، بحرین ، سعودی عرب ، سری لنکا کے پیراٹروپر شریک ہونگے۔خصوصی مہمانوں میں آذربائیجان کے وزیر دفاع، بحرین کے آرمی چیف بھی شامل ہیں۔
سرور گجر نے کہاکہ اس مملکت خداداد کے اندر یہ عالم ہو چکا تھا کہ کہ 23 مارچ کی پریڈ جی ایچ کیو تک محدود تھی پھر شیر دل لیڈر آیا اور باقاعدہ اوپن پریڈ کا آغاز ہوا۔ 
ٹیم علیم خان نے لکھا کہ یوم پاکستان پر ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد سمیت مختلف اہم ممالک کے اہم افراد کا بطور چیف گیسٹ شریک ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اورپاکستانی موقف کو تسلیم کر رہی ہے۔ ہند کا پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے۔پاکستان زندہ باد۔۔!!! 
ماریہ ملک نے ٹویٹ کیاکہ آذربائیجان، بحرین، چین، سعودی عرب، ترکی اور سری لنکا پریڈ کا حصہ ہوں گے۔ پریڈ میں آذر بائیجان، سعودی عرب کے فوجی دستے شریک ہوں گے اور آذر بائیجان، بحرین، سعودی عرب، سری لنکا کے پیرا ٹروپرز بھی شریک ہونگے۔ ترکی اور چین کے طیارے یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لیں گے۔
زبیر خان بلوچ نے لکھا کہ ہندوستان دیکھ لو تم نے تو ہمیں تنہا کرنے کا بولا تھا۔ اس بار یوم پاکستان پریڈ میں قوم کا جوش و جذبہ،ولولہ بہت زیادہ ہوگا کیونکہ اس بار اور امید ہے اس بار یوم پاکستان پریڈ پاکستان سے زیادہ ہند میں دیکھی جائے گی.پاکستان زندہ باد، پاک آرمی زندہ باد
زبیدہ خانم کا کہنا ہے کہہر پاکستانی افواج پاکستان کی بے لوث خدمات کا اعتراف کرتا ہے.یوم پاکستان کی شاندار پریڈ انشا ءاللہ وطن عزیز کے وقار کو سر بلند کر ئے گی.اللہ پاکستان ،افواج پاکستان اور عوام کا حامی و ناصرہو.امین.پاکستان زندہ باد۔
 

شیئر: