Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10سال وزیر اعلی رہا، تنخواہ نہیں لی،شہباز شریف

لاہور....قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں۔کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت اور وزیراعظم ہونگے۔حکومت سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاج سہولت نہیں دے رہی۔ہفتہ کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی صحت خراب ہے۔ ان کی صحت کے معاملے کوحکومت سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ سابق وزیراعظم کا ایک سال پہلے دل کا آپریشن ہوا ہے ۔نوازشریف 3 مرتبہ وزیراعظم رہے۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔حکومت کی سنگین غفلت ہے۔ علاج کی سہولت نہیں دے رہی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کیلئے جو مراعات کا اعلان کیا وہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ بطور وزیراعلیٰ پنجاب 10 سال اپنی ذاتی گاڑی استعمال کرتا رہا۔ علاج معالجے کیلئے بھی سرکاری پیسے استعمال نہیں کرتاتھا۔ اپنی وزارت اعلیٰ کے10 سال میں ایک دن بھی تنخواہ نہیں لی۔تمام اخراجات اپنی جیت سے کرتا تھا۔
 

شیئر: