Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیجنڈ محمد علی کے ا نتقال کو 13برس مکمل

لیجنڈ اداکار محمد علی کے ا نتقال کو 13برس مکمل ہوگئے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار محمد علی ایشیا کے 25بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔لیجنڈ اداکار محمد علی 19اپریل 1931 ءکوہندوستان کے شہر رامپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فنی کریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا۔ انہوں نے 275 کے قریب فلموں میں کام کیا جن میں اردو،پنجابی،پشتو ،بنگالی اور ہندی فلمیں شامل ہیں۔ ”چراغ جلتا رہا “، محمد علی کے کریئر کی پہلی فلم تھی۔ انہیں فلم دوریاں پرا سپیشل ایوارڈ سے بھی نوازاگیا۔ فلم دم مست قلندر ان کی زندگی کی آخری فلم ثابت ہوئی۔ ان کا انتقال 19مارچ 2006 کو دل کے دورے کے باعث ہوا۔ انتقال کے وقت اداکار کی عمر 75برس تھی۔

 

شیئر: