Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی فضائیہ کے سابق سارجنٹ کو سزائے موت کا حکم

نئی دہلی۔۔۔۔ریاست پنجاب کے ضلع بھٹنڈا کی مقامی عدالت نے  2017میں فضائیہ کے ساتھی کو قتل کے بعد لاش ٹکڑے کرنے کے معاملے میں موت کی سزا سنادی ۔افسران نے بتایا کہ ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج کنول جیت سنگھ باجوا نے اتر پردیش کے ویپن شکلاکے قتل کے کیس کی  سماعت کے بعد ہندوستانی فضائیہ (IAF)کے سابق سارجنٹ سلیش کمار کو سزائے موت سنائی۔واقعہ کے وقت دونوں ہندوستانی فضائیہ کے بھیسیانا مرکز میں تعینات تھے۔ ویپن شکلاایئر فورس میں کارپورل کے عہدے پر فائزتھا۔ عدالت نے ثبوت ضائع کرنے کے الزام میں سارجنٹ کی اہلیہ کو 5سال قید کی سزا سنائی۔ پولیس تحقیقات کے مطابق کارپورل فروری 2017ء میں لاپتہ ہونے کے 13 دن بعد اس کی لاش کے ٹکڑے پلاسٹک بیگ سے برآمد ہوئے ۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ویپن شکلا اتر پردیش کے ضلع گونڈا کا رہنے والا تھا وہ 8فروری 2017کو اچانک ہندوستانی فضائیہ کے مرکز سے غائب ہوگیا ۔ ویپن کی اہلیہ کُمکُم کی جانب سے شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے کے بعد نتھنا پولیس اسٹیشن میں 15فروری کو اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔پنجاب پولیس اور فضائیہ کے افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی۔ٹیم کو 21فروری 2017ء کو اطلاع ملی کہ سارجنٹ سلیش کمار کے کوارٹر سے شدید بدبو آرہی ہے۔اترا کھنڈ کے رہنے والے سلیش اپنی اہلیہ انورادھا کے ساتھ کوارٹر میں رہتا تھا ۔ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سلیش کے کوارٹر کی تلاش شروع کی جہاں پلاسٹ کے 16بیگ میں ویپن کی لاش کے ٹکڑے بھرکر فریج میں رکھے ہوئے تھے۔پولیس سلیش کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کی تو اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ویپن نے اس کی اہلیہ کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کررکھے تھے۔پولیسچارج شیٹ کے دعوے کے مطابق  ویپن نے سلیش کی اہلیہ  انورادھا  سے شادی کی بات کی تو وہ ناراض ہوگئی اور اس نے19فروری کو شوہر اور بھائی کے ساتھ مل کرشکلا کو قتل کردیا اور لاش کے ٹکڑے پلاسٹک بیگ میں بھر کر فریج میں چھپا دیاتھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ایک ہفتے میں 3افرادکو قتل کرنیوالا نوجوان گرفتار

شیئر: