Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر: سابق صدر پاکستان فورم شاہد علی کے اعزاز میں عشائیہ

وطن عزیز کی سلامتی کیلئے پاکبان متحد ہیں ، فورم کیجانب سے متفقہ قرار داد
سجاد وریاہ۔الخبر
     الخبر سعودی عرب کے ایک مقامی ہوٹل میںشاہد علی  کے اعزاز میں ایک عشائیے کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت فورم کے صدر پروفیسر وحید اسلم جبکہ مہمان خصوصی شاہد علی تھے۔ کمیونٹی کے نمایاں افراد نے شرکت کی جن کا تعلق مختلف دینی و سیاسی جماعتوں سے تھا ۔ شاہد علی پاکستان فورم کے سابق صدر رہ چکے ہیں اور پی سی سی کے بانی اراکین میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ وہ منطقہ شرقیہ کی ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ 16 سال کے بعد الخبر آئے   ۔سندھ ہیومن رائٹس کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ ہیں اور اسلامک لائر ز موومنٹ کے صدر ہیں۔ ظہور احمد چوہدری، محمود شاہ، اسعد فخرالدین، سید شاکر، سید راشد ترمذی، معروف علی، غلام مرتضیٰ ،معروف الغنی صدیقی ،نیر حفیظ الرحمن، عبد الرحمن، مقصود اعوان ،رفعت رشیدعباسی، سید شاہد علی، محمد وحیداسلم ،ملک کا ظم، انجینیئر رضوان احمد اور مرزا اطہرعشائیے میں شریک تھے۔وطن عزیز میںموجودہ حالات کے تناظر میں صدرپاکستان فورم  نے ایک قرارداد پیش کی جسے تمام شرکا نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔ اووسیز پاکستانی اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی اپنے تمام تر اختلاف بھلا کر پاکستان کے مفاد، وقار ، تحفظ اور سلامتی کیلئے اپنی منظم جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -ممتاز عالم دین مولانا رضا مصطفائی کے اعزاز میں عشائیہ تقریب

شیئر: