Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یتیم شجر کاری مہم میں شامل

ریاض ۔۔۔ ریاض کے سماجی تربیت گھر کے 28یتیموں نے حریملا قومی تفریح گاہ پہنچ کر 40پودے لگائے۔ان دنوں وزارت محنت و سماجی بہبود اور وزارت ماحولیات و پانی و زراعت مل جل کر ریاض ریجن میں شجر کاری مہم چلائے ہوئے ہیں۔ یتیمو ںنے اس موقع پر قصائد پیش کرکے حاضرین کا دل جیت لیا۔وزارتوں کے عہدیداروں نے شجر کاری مہم میں حصہ لینے پر یتیموں کا شکریہ ادا کیا ۔ ان دنوں مملکت بھر میں یتیموں کی اعانت کی مہم چلائی جارہی ہے۔
 

شیئر: