Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

النہدی پر جرمانہ

عرعر ۔۔ ۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے تجارتی معلومات ، غذائی اشیاءپر درج نہ کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر عرعر کے سعودی تاجر مبروک بن حمد النہدی کی مقامی اخبارات میں خود اس کے خرچ پر تشہیر کرادی۔ تفصیلات کے مطابق سبق ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ عرعر میں فوجداری کی عدالت نے غذائی اشیاءپر مطلوبہ تجارتی معلومات کا اندراج نہ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر مبروک النہدی پر جرمانہ کیا۔ سامان ضبط کرکے تلف کرنے اور مقامی اخبارات میں عدالتی فیصلہ شائع کرنے کا حکم دیدیا۔ مبروک کھانے پینے کی اشیاءاور مٹھائیاں درآمد کرتا تھا۔
 

شیئر: