Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا بھر میں 2 ارب افراد پینے کے صاف پانی سے محروم

نیویارک۔۔۔ دنیا بھر میں2.1ارب سے زائد انسانوں کو صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ یہ حقائق عالمی ادارے یونیسکو کی طرف سے پانی سے متعلق جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں بتائے گئے ۔ متاثرین کی نصف تعداد کا تعلق براعظم افریقہ سے ہے۔ اقوام متحدہ کی اس تنظیم کے مطابق یورپ اور جنوبی امریکہ میں بھی 57 ملین افراد اپنے گھروں میں صاف پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا میں4.3 ارب انسانوں کو محفوظ بیت الخلاءکی سہولیات میسر نہیں ۔

شیئر: