Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے خوراک کے 4جہاز روک دیئے

ریاض ۔۔ ۔  عرب اتحاد برائے یمن نے اعلان کیا ہے کہ حوثیوں نے اشیائے خورونوش لیجانے والے 4جہازوں کو الحدیدۃ بندرگاہ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ عرب اتحاد نے گزشتہ 72گھنٹو ںکے دوران 24ہوائی جہازوں، 15سمندری جہازوں اور 8بری قافلوں کو کھانے پینے کا سامان یمن میں داخل کرنے کے اجازت نامے جاری کئے تاہم حوثی باغیوں نے 4جہازو ںکو کھانے پینے کا سامان الحدیدۃ بندرگاہ پہنچانے سے منع کردیا۔ 

شیئر: