Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ضوابط کی خلاف ورزی پر 1693 ورکشاپس اور 55 پٹرول اسٹیشن بند

جدہ۔۔۔۔  جدہ میونسپلٹی نے  مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی پر  1693  ورکشاپس  و دکانیں اور 55 پٹرول اسٹیشن سربمہر کرا دیئے۔ عاجل ویب سائٹ کے مطابق یہ اعدادوشمار  جنوری  و فروری  اور ماہ رواں  مارچ کے  ہیں۔ جدہ میونسپلٹی ان دنوں  مقامی  باشندوں ، تارکین  اور سیاحت کیلئے آنے والوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے  اور  ناپسندیدہ  مناظر ختم کرانے کی مہم چلائے ہوئے ہے۔  میونسپلٹی کی جانب سے  بازاروں ، کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے مراکز کی کڑی نگرانی کی جاری ہے۔ صفائی پر توجہ دی جارہی ہے۔ تجاوزات ختم کرائے جارہے ہیں۔  میونسپلٹی نے  اعلامیہ جاری کرکے بتایا ہے کہ  47 پٹرول اسٹیشنوں  کے معائنے سے پتہ چلا کہ وہ  جاری کردہ ہدایات  کے تقاضے  پورے کرچکے ہیں جبکہ  490 گڑھے بند کئے گئے اور 21740  ٹن  ملبہ سڑکوں سے ہٹایا گیا۔  المطار بلدیہ کے چیئرمین  ایاد  فاضل نے بتایا کہ  تجارتی مراکز پر  3723 چھاپے مارے گئے۔  910 ورکشاپس بند کئے گئے۔ 783  دکانوں میں تالے ڈلوائے گئے۔ 289 2  دکانوں کو انتباہ جاری کیاگیا۔  116 فرنشڈ اپارٹمنٹس  کی بھی تلاشی لی گئی، ان میں سے 60  اصلاح حال تک کیلئے بند کردیئے گئے۔  میونسپلٹی نے مقامی  شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ  کہیں بھی  کوئی بھی خلاف ورزی نظر آنے پر  940 یا  بلدیہ کی اپیلی کیشن  شکایت درج کرا دیں۔  

شیئر: