”ونس اپون اے ٹائم ان ہالی وڈ“ کا پہلا ٹریلر

ہالی وڈ کی آنے والی مسٹری ڈرامہ فلم”ونس اپون اے ٹائم ان ہالی وڈ“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ہدایت کار کوانٹن ٹرانٹینو کی اس فلم کو جولائی میں ریلیز کیا جائے گا۔فلم کی کہانی نہ صرف ایک ماڈل کے پر اسرار قتل پر مبنی ہے بلکہ فلم میں ہالی وڈ میں اپناکریئر بنانے کے لئے جدوجہد کرنے والے اسٹارز کے ابتدائی ایام کو بھی دکھایاگیا ہے ۔یہ پہلا موقع ہے کہ لیونارڈو ڈی کیپریو اور براڈ پٹ ایک ساتھ فلم میں ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں متعدد ہالی وڈ اسٹارز مختصر کرداروں میں مختلف اداکاروں کے کردار ادا کریں گے۔ فلم کی کہانی 1960 کی دہائی کے ہالی وڈ کے گرد گھومتی ہے۔
 

شیئر: