Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلاموفوبیا سے لڑنے کے لیے نفرت کا خاتمہ کرنا ہوگا: مہاتیر محمد

ملائیشیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم نے اسلاموفوبیا کے خلاف لڑنے کے لیے دل اور دماغ جیتنے کے عزم کا ظہار کیا ہے۔
جمعےکواسلام آباد میںملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا دل اور دماغ جیتنے پر یقین رکھتا ہے اور دنیا بھر سے اسلاموفوبیا سے لڑنے کے لیے مسلمانوں کے خلاف نفرت اور غصے کو ختم کرنا ہو گا۔
 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
صحافیوں کےسوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقیکے لیے ترقییافتہ ممالک کے ماڈلز سامنے رکھنا ہوں گے۔
 ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان معاشی مشکلات سے نکلنے کے لیے ملائیشیا اور اس کے وزیراعظم مہاتیر محمد اور ترکی کے صدرطیباردوگان کو مثال کے طور پر دیکھتا ہے۔
 انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے بہت سے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے اور پاکستان خاص کر ملائیشیا کے سیاحت کے شعبے، جس سے وہ 22  ارب ڈالر کماتے ہیں، سے اپنی سیاحت کو ترقی دینےکے لیے رہنمائی چاہتا ہے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم اپنے تین روزہ دورے کے دوران پاکستان کے ساتھ تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ وہ ہفتے کے روز ہونے والییوم پاکستان کی پریڈ پر مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔

شیئر: