Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر ایم ایل یونیورسٹی کے سامنے بیگ سےانسانی اعضاء برآمد

لکھنؤ۔۔۔  ایک خاتون کو قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے بیگ میں بھر کر ایک شخص رام منوہر لوہیا یونیورسٹی(آر ایم ایل یو) کے سامنے نصب بنچ پر رکھ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے بیگ سے خاتون کا سر ،کٹے ہوئے دونوں ہاتھ اور پیر ملے جبکہ دھڑ غائب ہے۔خاتون کی عمر 35سال بتائی جارہی ہے۔خدشہ ہے کہ اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے پھینک دیا گیا۔پولیس نے خاتون کی شناخت کرلی۔سی او کرشنا نگر لالتا پرتاپ سنگھ کے مطابق لوگوں نے آر ایم ایل یو کے سامنے بنچ پر ایک شخص کوبیگ رکھتے ہوئے دیکھا اور تھوڑی دیر بعد وہاں سے یونیورسٹی کیمپ کی طرف چلا گیا۔ کافی دیر بعد کوئی بیگ لینے نہیں آیا تولوگوں نے پولیس کو مطلع کیا۔این بی ٹی کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ واردات قریب کے علاقے میں ہی انجام دی گئی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس واقعہ میں خاتون کا قریبی شخص ملوث ہے۔پولیس نے یونیورسٹی سے ہند نگر چوراہے تک نصب16سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کرکے باریک بینی سے معائنہ کیا  جس میںایک مشکوک شخص اپنے کندھے پر بیگ لٹکائے ہوئے لہراتا ہوا چلتا نظر آرہا ہے۔چھان بین کیلئے موقع پر فارنسک ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیمیں پہنچیں۔ڈاگ اسکواڈ پہلے سی آر پی ایف کیمپ سے متصل سڑک پر گیا ،پھر جائے وقوعہ سے تقریباً600میٹر کے فاصلے پر ایک گھر کے سامنے رک گیا ۔ اے ایس پی سریش چندر روات نے مکان میں موجود لوگوں سے تفتیشی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -  -سماج وادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو اعظم گڑھ اور رامپور سے اعظم خان انتخابی میدان میں؟

شیئر: