Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرپسندوں نےمسلمان خاندان پرلاٹھیوں سے حملہ کرکے لہولہان کردیا

نئی دہلی۔۔۔۔گروگرام میں مسلمان خاندان کو بے رحمی سے زدوکوب کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔واقعہ کا وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔متاثرہ شخص دلشاد نے این ڈی ٹی وی کوتفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی تاہم ابھی تک ایک ملزم گرفتارکیا جاسکا۔دلشاد نے بتایا کہ اس وحشیانہ واقعہ کا وڈیواتفاقاً ایک رشتے دار نے بنالی تھی جو اہم ثبوت ہے ۔متاثرہ نے اپیل کی کہ اس واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ نہ دیا جائے ۔سیاسی دباؤکے سوال پر دلشاد نے کہا کہ واقعہ کے بعد بی جے پی کے مقامی رکن اسمبلی ملاقات کیلئے آئے اور یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کیخلاف جلد قانونی کارروائی کی جائیگی۔واضح ہوکہ گروگرام کے بھونڈسی علاقے میں کرکٹ میچ کے دوران پیدا ہونے والے تنازع کے بعد مشتعل ہجوم نے ایک مسلمان خاندان کے  افراد کو لاٹھی ، ڈنڈوں اور آہنی سلاخوں سے حملہ کرکے لہولہان کردیا۔واقعہ کا وڈیو وائرل ہورہاہے جس میں  خواتین گریہ و زاری اورحملہ آوروں سے رحم کی اپیل کررہی ہیں۔گروگرام کے ایس پی شمشیر سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ خاندان کے لڑکے بھوپ سنگھ نگر میں مکان کے باہر کرکٹ کھیل رہے تھے کہ جھگڑا ہوگیا اور علاقے کے شرپسندوں نے اہل خانہ پر حملہ کردیا۔ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ گرفتار کرکے انکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:-  - - -سماج وادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو اعظم گڑھ اور رامپور سے اعظم خان انتخابی میدان میں؟

شیئر: