گروگرام: اہل خانہ پر شرپسندوں کا حملہ افسوسناک ہے، بالی ووڈ اداکارہ

نئی دہلی۔۔۔۔گزشتہ روز تقریباً40افراد پر مشتمل شرپسندوں کے ہجوم نے گروگرام کے علاقے بھونڈسی میں آباد دلشاد نامی شخص اور اہل خانہ پر لاٹھی ، ڈنڈوں اور آہنی سلاخوں سے حملہ کردیا تھا۔اس حملے میں خواتین اور بچے سمیت کئی افراد شدید زخمی ہوگئے ۔اس کا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس سے پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔اس واقعہ پر بالی وڈ کی اداکارہ بھومی پڈنیکر اور سوارا بھاسکر نے اپنے ٹویٹر  کے ذریعے اظہار افسوس کیا۔
بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اس واقعہ کو انتہائی شرمناک بتاتے ہوئے ٹویٹر پر صرف ایک لفظ ’’شیم‘‘ تحریر کیا۔سوارا بھاسکر ملک میں رونما ہونیوالے واقعات اور حالات سمیت مختلف موضوعات  پر بے لاگ تبصرہ کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ان کا یہ ٹویٹ خوب وائرل ہورہا ہے۔انہوں نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ ’’یہ بہت غلط ہے، چاہے ان کا مذہب اور برادری کوئی بھی ہو لیکن وہ ہندوستانی ہیں، ہندوستان ایک سیکولرملک ہے اور ہمیں اس طرح کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرنی چاہئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -شرپسندوں نےمسلمان خاندان پرلاٹھیوں سے حملہ کرکے لہولہان کردیا

شیئر: