Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم کاٹ کرچوروں نے 30لاکھ روپے لوٹ لئے

نئی دہلی۔۔۔۔۔دوارکا سیکٹر 23علاقے میں چوروں نے اے ٹی ایم کو گیس کٹر سے کاٹ کر30لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ایس بی آئی کا  اے ٹی ایم بام نولی گاؤں میں نصب تھا۔ گزشتہ شب3بجے اے ٹی ایم کو 3،4افراد پر مشتمل گروہ نے نشانہ بنایا۔ یہاں کوئی سیکیورٹی گارڈ تعینات تھااورنہ ہی کیبن میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے ۔ چوروں نے برق رفتار کارروائی کرتے ہوئے مشین کو گیس کٹر سے کاٹ دیا اور اس میں موجود 30لاکھ روپے لوٹ لئے۔این بی ٹی کے مطابق پولیس نے اے ٹی ایم سے کچھ فاصلے پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے سے فوٹیج حاصل کرکے معائنہ کیا جس میں اسکارپیو کار سے آنیوالے چوروں کی کارروائی محفوظ ہوگئی۔پولیس نے  اس کی بنیاد پررپورٹ درج کرکے لٹیروں کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -  -انتخابی مہم: پرینکا کشتی کے بعد اب ’’ٹرین یاترا‘‘ شروع کرینگی

شیئر: