Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سمندر کی تہہ سے کیا کچھ نکلا؟

جدہ ۔۔۔ سعودی معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے 512غوطہ خوروں نے جدہ کے سمندر کی تہہ سے 5ہزا ر کلو گرام سے زیادہ کا کچرا نکالا۔ وہ 9ماہ سے زیادہ عرصے سے یہ مہم انجام دے رہے تھے۔ سبق ویب سائٹ نے اسکی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جدہ کے سمندر کی تہہ کو کچرے سے پاک صاف کرنے کیلئے چند ماہ قبل مہم چلائی گئی تھی۔ اس میں 512سعودی غوطہ خور شریک ہوئے۔ مہم کا دائرہ جدہ اور اسکے ماتحت تمام علاقے ثول اور ذھبان وغیرہ شامل تھے۔ غوطہ خوروں نے 5130کلو گرام کچرا سمندر کی تہہ سے نکالا۔ ان میں گاڑیو ںکے ٹائر، کچرے کے ڈرم وغیرہ شامل تھے۔
 

شیئر: