Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کتب میلہ: کتاب کی قیمت 45ہزار ریال

ریاض ۔۔۔ ریاض میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش میں پولینڈ نے اپنی اسٹال پر ایک کتاب کی قیمت 45 ہزارریال رکھی ہے۔ کتاب کا نام ”الخیول الشرقیہ“ (مشرقی ممالک کے گھوڑے) ہے۔ ریاض کتب میلے میں پولینڈ قلمی نسخوں کا ایک گوشہ قائم کئے ہوئے ہے۔ الاقتصادیہ کی رپورٹ کے مطابق یہ ریاض کتب میلے کی سب سے مہنگی کتاب ہے۔ اسکے مصنف واکاﺅ رزیوسکی ہیں۔ انکا تعلق پولینڈسے ہے۔ اب تک اس کی 5کاپیاں 225ہزار ریال میں فروخت ہوچکی ہیں۔پولینڈ اسٹال کے انچارج ارتور سوبو لیوسکی کا کہناہے کہ وہ عربی اور فرانسیسی زبانوں میں کتاب مذکور کی صرف 10کاپیاں لیکر آئے ہیں۔ اب تک 5 فروخت ہوچکی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس کتاب کی ایک کاپی کی چھپائی میں 7ہفتے لگتے ہیں۔ اس کتاب کی کل 50کاپیاں پوری دنیا میں موجود ہیں۔
 

شیئر: