Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے کنگ فیصل عالمی ایوارڈانعام یافتگان کو پیش کردیئے

ریاض ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو ریاض میں کنگ فیصل عالمی ایوارڈ2019ءانعام یافتگان کو پیش کردیئے۔ انہوں نے اس موقع پر ”سلمان الوفاء“ نمائش کا بھی معائنہ کیا۔ اس مرتبہ کیمسٹری میں کنگ فیصل ایوارڈپروفیسر جان وریشے کے حصے میں آیا۔ وہ کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کاﺅسٹ میں اقتصادی ترقی اور ریسرچ کے ادارے کے نائب سربراہ رہ چکے ہیں۔مصر کے محمود فہمی حجازی اور ڈاکٹر عبدالعلی الودغیری کو عربی زبان و ادب کا انعام دیا گیا۔ اب تک سائنس اور میڈیسن میں کنگ فیصل ایوارڈ پانے والے 20سائنسدانوں کو بعد میں چل کر نوبل ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔عاجل کے مطابق الفیصلیہ ہوٹل پہنچنے پر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے خادم حرمین شریفین کو خوش آمدید کہا۔ ایوارڈ یافتگان نے شاہ سلمان سے مصافحہ بھی کیا۔ 
 

شیئر: