Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے کرغیزستان کے وزیراعظم کی ملاقات

ریاض ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے اتوار کو ریاض کے قصر یمامہ میں کرغیزستان کے وزیراعظم محمد غالی ابو لغازیف نے ملاقات کی۔ انہوں نے سعودی عرب اور کرغیزستان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون کو فروغ دینے اور مزید مضبوط بنانے کے طور طریقوں کا جائزہ لیا۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود مملکت میں متعین کرغیزستان کے سفیر اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ دریں اثناء شاہ سلمان سے کویتی اسپیکر مرزوق الغانم نے ملاقات کرکے دونوں ملکوںکے درمیان برادرانہ تعلقات اوردو طرفہ تعاون کے نئے افق کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام بھی شاہ سلمان کو پہنچایا۔
 

شیئر: